اہم خبریںتازہ تریندنیا

مسجد نبوی میں10منٹ تک مردہ رہنے والا شخص زندہ ہو گیا

مدینہ منورہ(اے ون نیوز)عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے پاکستانی شہری کو مسجد نبویؐ میں دل کا دورہ پڑا جنہیں فوری طبی امداد دے کر بچالیا گیا۔

سعودی میڈیا کےمطابق مسجد نبویؐ کے صحن میں 70 سالہ پاکستانی بزرگ کی طبیعت بگڑگئی جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔

مسجد نبویؐ کی طبی ٹیم نے پاکستانی شہری کو فوری طور پر ایمبولینس سروس فراہم کی، اس دوران معلوم ہوا کہ بزرگ شخص کو دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دوران بزرگ شخص کے دل کی دھڑکن دس منٹ تک رکی رہی، طبی عملےکی جانب سے بزرگ کو فوری طور پر سی پی آر دیا گیا، ساتھ ہی الیکٹرک شاکس بھی دیے گیے جس کے نتیجے میں 10 منٹ بعد ضعیف شخص کی دل کی دھڑکن بحال ہوگئی۔

بعد ازاں بزرگ کو الصفیہ ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں طبیعت میں بہتری کے بعد اب انھیں ڈسچارج کردیا گیا۔

واضح رہےکہ سال کی شروعات سے اب تک مسجد نبویؐ میں 7 ہارٹ اٹیک کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button