اہم خبریںتازہ تریندنیا

ٹرمپ کو نوبیل انعام کیوں نہ ملا؟ نوبیل کمیٹی کے چیئرمین کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

اوسلو(اے ون نیوز) نوبیل امن انعام کمیٹی کے چیئرمین یورگن واٹنے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انعام نہ دیے جانے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوبیل انعام کے فیصلے صرف الفریڈ نوبیل کے نظریات اور ان کی وصیت کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، کسی مہم یا سیاسی دباؤ کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

نوبیل امن انعام کے اعلان کے بعد یورگن واٹنے سے سوال کیا گیا کہ صدر ٹرمپ نے بارہا خود کو انعام کا حقدار قرار دیا اور اسے نہ دینا امریکا کی توہین قرار دیا۔ اس پر چیئرمین نے کہا کہ کمیٹی کو ہر سال ہزاروں خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں مختلف لوگ امن کے حوالے سے اپنی آراء دیتے ہیں، مگر کمیٹی اپنے فیصلے ماضی کے تجربات، دیانتداری اور جرات کی بنیاد پر کرتی ہے۔

یورگن واٹنے نے بتایا کہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وہ ایک ایسے کمرے میں بیٹھتے ہیں جس کی دیواروں پر تمام سابق نوبیل انعام یافتگان کی تصاویر آویزاں ہوتی ہیں جو امن، قربانی اور دیانتداری کی علامت ہیں، اور یہی جذبہ ان کے فیصلوں کی بنیاد بنتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button