پنجابتازہ ترین

لاہور،نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین ، بہن ہی قاتل نکلی

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، بہن ہی بھائی کے قتل میں ملوث نکلی ۔

 بہن نے آشنا کے ساتھ ملک کر شوٹرز کے ہاتھوں بھائی کو قتل کروا یا، بہن اپنے ماموں زاد بھائی وقاص سے شادی کرنا چاہتی تھی، لیکن بھائی اپنی ایم اے انگلشن بہن کی شادی کسی پڑھے لکھے شخص سے شادی کرنا چاہتا تھا جس پر ملزمہ آسیہ نے اٹلی میں مقیم  وقاص  کے ساتھ  ملکر اپنے بھائی کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا جس پر عدنان کے قتل کیلئے وقاص نے پاکستان میں موجود اپنے بھائی کو آسیہ سے ملکر منصوبہ بنانے کا کہا۔

 ملزمہ کے  ماموں زاد نے عدنان کے قتل کیلئے شوٹرز ارینج کر کے دیئے ، جنہوں نے 2لاکھ 70ہزار روپے قتل کی سپاری لی، پولیس کے مطابق دونوں شوٹرز ،ملزمہ  اور اس کے ماموں زاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button