اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ
سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھالیا

پشاور (اے ون نیوز) سہیل آفریدی نے بطور 30 ویں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری تقریب ہوئی، حلف برداری تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی۔
حلف برداری تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک ہوئے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عدالتی احکامات کی روشنی سہیل آفریدی سے بطور وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔