اہم خبریںتازہ ترین

سرکاری کالج کی عمارت پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگادیا گیا….ویڈیو

گجرات(اے ون نیوز)گجرات کے سرکاری کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا تھا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل تھی۔

ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے کالج پرنسپل کو جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہےکہ کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر والاجھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگایا گیا۔

شوکاز نوٹس کے مطابق یہ عمل غفلت اور بدانتظامی کے زمرے میں آتا ہے۔ شوکاز نوٹس کے بعد کالج کی عمارت سے پرچم ہٹوا دیا گیا۔

https://www.facebook.com/reel/671653382656858

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button