پاکستانتازہ ترین

تسنیم حیدرکے الزامات جھوٹے ہیں تو برطانوی عدالت سے رجوع کرلیں: ذلفی بخاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  ذلفی بخاری نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز  شریف پر  سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والے تسنیم حیدر کے ساتھ اپنی تصاویر سامنے آنے  پر ردعمل دیا ہے۔

ٹوئٹر پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سمندر  پار پاکستانیوں نے ہمیشہ مجھے عزت  سے نوازا ہے، اس تقریب میں 1500سے زیادہ  افراد تھے، میں اس آدمی کو نہیں جانتا۔

ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ تصویر سے ظاہر ہے کہ  میں ابھی ابھی ان سے متعارف ہوا تھا، میں اس طرح کی ‘گٹر’ کی سیاست کرکے اپنے آپ کو نہیں گراؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہےکہ الزام لگانے والا برطانیہ میں یہ بات کر رہا ہے، برطانیہ میں جھوٹا الزام لگا کر  بچنا ناممکن ہے، الزامات سنجیدہ  نوعیت کے ہیں، تحقیقات ضروری ہیں، اگر الزامات جھوٹے ہیں تو برطانوی عدالت سے رجوع کرلیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button