پکوانتازہ ترین

موسم سرما کی سوغات باجرے کی میٹھی ٹکیہ گھر پر بنائیں

لاہور(اے ون نیوز) باجرے کی روٹی تو آپ میں سے اکثر نے کھائی ہوگی لیکن آج ہم آپ کو باجرے سے بنی ایک نئی چیز بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جسے گھر میں بنا کر آپ اس منفرد ڈش کو چائے کے ساتھ نوش فرما سکتے ہیں۔

باجرے کی ٹیکہ بنانے کیلئے درکار اجزا:
باجرے کا آٹا ڈیڑھ پیالی، سوجی آدھی پیالی، چینی ڈیڑھ پیالی، خشک دودھ کا پاؤڈر آدھی پیالی، گوند آدھی پیالی، بادام اور پستے آدھی پیالی، گھی حسب ِ ضرورت۔ بنانے کا طریقہ: کڑاہی میں آدھی پیالی گھی کو درمیانی آنچ پر3سے 4 منٹ گرم کریں اور اس میں گوند اور بادام پستے سنہری فرائی کرکے نکال لیں اور گھی کو ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔

یہ میوہ ٹھنڈاہوجائے تو اسے موٹے خاکی کاغذ پر رکھ کر بیلن کی مدد سے باریک کوٹ لیں۔ تسلے میں باجرہ کا آٹا ڈال کر اس میں سوجی، خشک دودھ، چینی، کٹا ہوا میوہ اور ٹھنڈا کیا ہوا گھی ڈال کر ملائیں۔ اچھی طرح مکس ہوجائے تو تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے گوندھ لیں۔

ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر 10ے 15 منٹ کیلئے رکھ دیں پھر اس کے پیڑے بنائیں اور ہاتھوں کی مدد سے دبا دبا کر پھیلا کر ٹکیہ بنالیں۔ کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر 3 سے4 منٹ گرم کریں اور ان ٹکیوں کو ہلکی آنچ پر سنہرا فرائی کرلیں۔ موسم ِ سرما کی اس سوغات کو گرم گرم چائے یا کافی کے ساتھ پیش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button