اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بارش،برف باری،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(اے ون نیوز)بادل برسنے کو تیار، آج سے کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں آج موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، چترال، سوات اور خیبر سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، مری، گلیات اور گردونواح میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان سمیت پنجاب کے اکثر میدانی علاقوں میں دھند کا راج رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا، میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button