اہم خبریںپنجابتازہ ترین

گُڈی لہور دی اُڈی،سجناں پائی لڈی۔۔بسنت آنے میں چند گھنٹے باقی

لاہور(اے ون نیوز)لاہوریوں نے بسنت منانے کے لئے کمر کس لی،آج رات بارہ بجے کے بعد بو کاٹا کی آواز گونجیں گی۔

تفصیلات کے مطابق آج رات بارہ بج کر ایک منٹ ہونے پر لاہوریے بسنت کی پابندی کا بو کاٹا کر دیں گے،چھتوں پر لائٹیں لگ گئیں،باربی کیو کا سامان بھی تیار کر لیا گیا،ڈور اور پتنگوں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی۔

دوسری طرف صوبائی حکومت نے بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کے لیے مختلف پابندیاں نافذ کردی گئیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مذہبی ہم آہنگی اور امنِ عامہ برقرار رکھنے کے لیے بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے جاری ہونےوالے نوٹیفکیشن کے مطابق پتنگوں پرمقدس کتب، مذہبی مقامات یا کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی ہے ساتھ ہی کسی ملک یاسیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگوں پر بھی پابندی عائد ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مذہبی و سیاسی نقش و نگار والی پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی ہے تاہم بغیر تصویر یک رنگی یا کثیر رنگی پتنگ یا گ±ڈّا استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

دھاتی تار اور نائلون ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ لاہور میں بسنت کے دوران موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈ کا استعمال لازم ہے، بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنےوالے ادارے سخت کارروائی کریں گے۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق صرف قانون کے مطابق پتنگ بازی کا سامان شہر میں آئے گا جبکہ ممنوعہ سامان فوری ضبط ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button