
لندن(اے ون نیوز ) ایران جنگ کے اثرات برطانوی معیشت کو متاثر کتنے لگے ، برطانیہ میں بیروزگاری بڑھنےکا خدشہ، کتنے افراد کی نوکریاں داؤ پر لگ گئیں ۔
ایران جنگ کے برطانوی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے سے 1 لاکھ سے زائد افراد کے بیروزگار ہونےکا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے برطانوی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
ماہرین کا خیال تھا کہ رواں برس2 مرتبہ شرح سود میں کمی سے معیشت کو سہارا ملتا لیکن رواں برس 2 مرتبہ شرح سود میں کمی کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔ برطانیہ میں بیروزگاری کی شرح پہلے ہی 5سال کی بلند ترین سطح 5.2 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔ جنگ3 ماہ اور چلی تو بیروزگاری کی شرح 5.5 فیصد ہوجائےگی۔
ماہر اقتصادیات کیمز اسمتھ کا کہنا ہےکہ جنگ3ماہ جاری رہے تو توانائی کے اخراجات سے نمٹنے کے لیے ورکرز چھٹی کریں گے۔
کیمز اسمتھ کا کہنا ہےکہ اداروں کے مالکان نئی بھرتیاں بھی روک سکتے ہیں۔




