
یو اے ای (اے ون نیوز)متحدہ عرب امارات نے ایران کے ڈرونز اور میزائل حملوں سے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر برطانیہ کے 70 شہریوں کو گرفتار کرلیا ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یو اے ای میں70 برطانوی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں10 برس تک سزائے قیدکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سےنقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کا الزام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد میں برطانیہ کے سیاح، یو اے ای میں مقیم شہری اور جہازوں کا عملہ شامل ہے، بعض گرفتار افراد کو ضمانت پر رہائی دے دی گئی ہےتاہم ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں تاکہ وہ امارات نہ چھوڑ سکیں۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اماراتی قانون کے تحت بعض تصاویر کو وصول کرنا بھی جرم ہے، تصاویر وصول کرنے کی سزا 10برس قید اور 2 لاکھ درہم جرمانہ ہوسکتی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ سے پہلے 2 لاکھ 40 ہزاربرطانوی شہری دبئی میں مقیم تھے، ایران جنگ شروع ہونےکے بعد خیال ہے ان میں سے نصف برطانیہ واپس آچکے ہیں۔




