
ممبئی(اے ون نیوز)بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آ شا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ لیجنڈ گلوکارہ کو ہفتے کے روز طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ آشا بھوسلے کو سینے میں انفیکشن کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، آشا بھوسلےکا انتقال متعدد اعضا کےکام چھوڑ جانےکے سبب ہوا۔
لیجنڈ گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کا کہنا ہے کہ آشا بھوسلےکی آخری رسومات کل شام کواداکی جائیں گی۔




