اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کراچی میں دھماکے کی اطلاعات

کراچی(اے ون نیوز) شہر قائد کے علاقے گلستانِ جوہر میں فائرنگ اور دھماکے کی اطلاعات، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے احتیاطی تدابیر کے تحت علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ریپڈ رسپانس فورس اور پولیس کمانڈوز سمیت خصوصی دستے بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موسمیات چورنگی کے قریب دھماکے اور مبینہ فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ کر واقعے کی نوعیت کا تعین کرے اور ضروری کارروائی عمل میں لائے۔

واضح رہے ضلعی حکام کی جانب سے ابھی تک واقعے کے متعلق کسی قسم کی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button