
اسلام آباد(اے ون نیوز)چند روز قبل اسلام آباد میں تباہ کن ژالہ باری سے بہت نقصان ہوا تھا،سولر پینل تباہ ہو گئے تھے،ہزاروں قیمتی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا تھا۔
گاڑیوں کے مالکان نے نئے شیشے ڈالوانے کےلئے جب ورکشاپوںکا رخ کیا تو پتہ چلا شیشو ںکے نرخ دوگنا ہو چکے ہیں،اب گاڑیوں کے مالکان نئے شیشوں کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔
شہریوں نے دوبارہ ایسے نقصان سے بچنے کےلئے گاڑیوں کے شیشوں کو چٹائیوں،کمبلوں،قالینوں ،دریوںاور چادروں سے ڈھانپنا شروع کر دیا ہے۔