اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

اسلام آباد (اےون نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button