
بہاولپور(اے ون نیوز)بہاولپور ضمنی الیکشن حلقہ این اے 168میں 20امیدواروں کی شرکت مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ نے 36ھزار ووٹوں کی لیڈ سے میدان مار لیا .
تفصیل کے مطابق حلقہ این اے 168میں ضمنی الیکشن میں گزشتہ روز الیکشن کا نعقاد ہوا اس حلقہ میں کل ووٹوں کی تعداد 483143 ہے جس میں 20امیدواروں نے حصہ لیا .
جن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ اور آزاد امیدوار ولی داد چیمہ کے درمیان مقابلہ ہوا آخری اطلاعات تک 292پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ملک منیر اقبال چنڑ نے 79306 جبکہ ولی داد چیمہ 42623 ووٹ حاصل کئے.




