اہم خبریںپنجابتازہ ترین

پولیس والوں! ایک کے بدلے 10 لوں گا ؟،سرگودھا کا انعامو وینس مقابلے میں پار

سرگودھا(اے ون نیوز)پنجاب کے ضلع سرگودھا میں گزشتہ رات ایک بڑا پولیس مقابلہ ہوا جس میں بدنام زمانہ جرائم پیشہ شہزاد نصر عرف انعامو وینس پولیس اور سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں پار ہو گیا اس مقابلے میں انعامات وینس کا ساتھی فیصل بڈھیکا بھی اپنے انجام کو پہنچا۔

انعامو اپنے علاقے میں جرائم پیشہ کے طور پر جانا جاتا تھا تاہم وہ نیشنل میڈیا کی خبروں کی زینت تب بنا جب اس نے چند ماہ قبل ایک بھیرہ انٹرچینج کے قریب سے پولیس اہلکار اویس کو اغوا کر لیا اس نے نہ صرف اس پولیس اہلکار کو اغوا کیا بلکہ اس کی اپنی حراست میں ہوتے ہوئے ویڈیو بھی جاری کی اس اہلکار کو کو تو بعد میں بازیاب کروا لیا گیا تاہم انعامو وینس پولیس کی ہٹ لسٹ پر آ گیا کسی بھی پولیس اہلکار کو اغوا کرنا محکمہ پولیس میں ایک سنگین ترین جرم سمجھا جاتا ہے جس کی کوئی معافی نہیں ہے۔

انعامی وینس نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں کہ اگر اس کے کسی ساتھی کو مارا گیا تو وہ ایک کے بدلے 10 پولیس اہلکار کے گا۔ یہ سلسلہ یہی نہیں رکا بلکہ انعامو وینس نے 15 پر ڈکیتی کی کال کی اور جب پولیس وہاں پر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تاہم اس واردار کے بعد بھی انعامو بچنے میں کامیاب ہو گیا اور وہ وہاں سے فرار ہو گیا.

جس کے بعد پولیس مسلسل اس کا پیچھا کیے ہوئے تھی گزشتہ رات پولیس کو انامو وینس کی ٹپ ملی کہ وہ کوٹ مومن کے علاقہ چک نمبر 12 میں موجود ہے جس پر ڈی پی او سرگودہ ایس ایس پی توقیر نعیم اپنی بھاری نفری کے ہمراہ ملزم کا پیچھا کرنے پہنچے جہاں پر ملزم پولیس کے ساتھ مقابلے میں اپنے ایک ساتھی فیصل کے ساتھ پار ہو گیا۔ انعامو وینس پر سنگین ترین دفعات کے 27 مقدمات درج تھے۔ ملزم کے خلاف دس مختلف اضلاع میں مقدمات درج تھے۔

سرگودھا پولیس کے مطابق ملزم 32 سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ دوسرا اشتہاری فیصل بڈھیکا انسپکٹر شاہد ہرل اور انسپکٹر عصر عباس پر حملے سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزمان ویگو ڈالا میں سوار تھے، پولیس نے ناکہ بندی پوائنٹ نزد چک 12 جنوبی پر روکنے کی کوشش کی جنہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی حملہ کیا اور جوابی ف ا ئ ر ن گ کے تبادلے میں دونوں ملزمان انجام کو پہنچے۔

انعام ونیس سرگودھا، منڈی بہاؤالدین اور چکوال پولیس سمیت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھی مطلوب تھا۔ یہ گینگ 2023ء سے پنجاب کے اضلاع سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین، چکوال ، گجرات اور جہلم کے اضلاع میں سرگرم عمل تھا، انکی مجرمانہ سرگرمیوں کا دائرہ آزاد کشمیر تک بھی پھیلا رہا، گزشتہ چند ماہ کے دوران اس خطر ناک گینگ کے 3 مرکزی ارکان اور مجموعی طور پر 13 ارکان انجام کو پہنچ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button