اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

طوفان بادوباراں سے تباہی، 10افراد جاں بحق

لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی ،مشاور ، مظفر آباد (اے ون نیوز ) لاہور اسلام آباداد راولپنڈی سمیت پنجا ب خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں طوفان بادوباراں اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی ۔ جس سے 10افراد جاں بحق ،51 زخمی ہو گئے ۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف اپرمال میں 2 ،لکشمی چوک ،مغلپورہ ،تاجپورہ اور چوک ناخدا میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوگئی جبکہ بارش اوسطا 0.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح جیل روڈ، ایئر پورٹ ،گلبرگ اور نشتر ٹاو¿ن میں ہلکی بارش جبکہ پانی والا تالاب ،فرخ آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاو¿ن ،سمن آباد اور جوہر ٹاﺅن میں شدید بارش سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، تیز آندھی اور بارش کے باعث این ٹی ڈی سی 220 کے وی بند روڈ، غازی اور کوٹ لکھپت سمیت لیسکو کے 60 سے زائد گرڈ سٹیشن بند لیسکو کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہی۔

قبل ازیں آندھی کے باعث چڑیاگھر کی پارکنگ میں درخت گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، موسم کی خرابی اور آندھی کے بعد میٹرو اورنج لائن ٹرین بند اور سٹیشنز کو خالی کروا لیے گئے۔اسی طرح رائیونڈ روڈ، بھوبتیاں چوک کے قریب تیز اندھی کے باعث دیوار گر نے سے دو افراد زخمی ہوئے ادھر لاہور کے علاقے حسین پارک کے قریب گھر پر بجلی کے ہائی وولٹیج تارِ گرنے سے آگ لگ گئی، گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے دو کم عمر بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے، آگ لگنے سے گھر کا سامان بھی جل گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جھلسنے والے محسن اور ابوبکر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیاادھر لاہور کے علاقے حسین پارک کے قریب گھر پر بجلی کے ہائی وولٹیج تارِ گرنے سے آگ لگ گئی، گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے دو کم عمر بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے، آگ لگنے سے گھر کا سامان بھی جل گیا۔۔ریسکیو حکام کے مطابق جھلسنے والے محسن اور ابوبکر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیااٹک میں اندھی و طوفان کے باعث آندھی و طوفان کے باعث کچے مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے تین خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔گوجرانوالہ میں دیواریں اور سائن بورڈ گرنے سے خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ دھلے میں مسجد کی دیوار گرنے سے قمر ،عبداللہ اور ریحان ، سیٹلائیٹ ٹاون مارکیٹ میں سائن بورڈ گرنے سے دو خواتین ، بٹرانو ا لی میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد، جنڈیالہ ڈھاب والا میں درخت گرنے عرفان نامی شخض زخمی ہو گیا۔ سرگودھا میں اور گرد نواح میں ہونیوالی بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ موسم کی خرابی کے با عث بجلی کا نظام بھی معطل ہو گیا۔جہلم میں تیز اندھی کے باعث دیواریں اور درخت گرنے سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور10سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گل افشاں کالونی میں در خت کے نیچے دب کر نوجوان، ویسٹ کالوںی میں چھت گرنے سے خاتون ، ڈھوک وہاب دین میں دیوار گرنے سے ہوٹل کا ویٹر جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب دینہ میں مویشی منڈی کے قریب دیوار گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ،پنڈدادخان میں مکان کی چھت گر گئی چار افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہے جبکہ متعدد گھروں کی چھتوں پر نصب سولر پلیٹیس،ہورڈنگ بورڈ گرنے اور شہریوں کی گاڑیوں موٹر سا ئکلوں کے علاوہ ازیں چونیاں، پیر محل اور اطراف کے علاقوں میں تیز اندھی اور بارش سے واپڈا کے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں اندھیرے راج رہا۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے بعدپی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ااپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط کریں اور بجلی کے کھمبوں، لٹکتے تاروں اور کچی عمارتوں سے دور رہیں۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ آسمانی بجلی سے بچاﺅ کےلئے محفوظ مقامات پر رہیں اور بارش کے دوران غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کے ہیلپ لائن نمبر 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

شدید گرمی کے بعد جڑوں شہروں سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہفتہ کی دوپہرکالی گھٹاﺅں کے بعد آندھی، ژالہ باری اور موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ،متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی اور کئی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ بلیو ایریا سمیت مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی، جبکہ کالے بادلوں نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی اور موسم کی اچانک تبدیلی نے شہریوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔طوفانی ہواﺅں کی وجہ سے قائداعظم یونیورسٹی کی کینٹن کا شیڈ گرگیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹس نشیبی ایریاز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں، زیر تعمیر عمارت اور نالوں کی صورتحال پر بھی نظر رکھی جائے۔ ملکہ کوہسار مری میں بھی موسلادھار بارش، گرج چمک اور آندھی کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا۔ بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں ۔ بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور سیاح ہوٹلوں تک محدود ہو کر رہ گئے ۔راولپنڈی،ہری پور،خان پور، ایبٹ آباد، لوئردیر، بونیر، صوابی، مانسہرہ، ٹیکسلا، نوشہرہ میں آندھی اورطوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی سپلای منقطع ہو گئی۔۔دوسری جانب پشاور اور گردونواح میں بھی آندھی اور تیز ہواﺅں نے نظام زندگی کو متاثر کیا۔ متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ۔ سوات کے میدانی علاقوں خاص طور پر مینگورہ اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم سہانا ہو گیا ۔

بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، سوات میں مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بارش اور طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔مینگورہ میں بارش اور ژالہ باری کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ۔ادھر آزاد کشمیر میں بھی موسم نے اچانک کروٹ لی۔ کالی گھٹاﺅں کے برسنے سے دارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف علاقوں کا موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا۔ گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور طوفان اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔فلائی جناح کی کراچی سے لاہور آنےوالی پرواز کا رخ دوبارہ واپس کراچی موڑ دیا گیا، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 842 لاہور کی فضائی حدود سے چکر لگانے کے بعد رن وے کلیئر نہ ہونے کے باعث طوفان کی شدت کے باعث کنٹرول ٹاور میں فلائی جناح کی پرواز کا رخ واپس کراچی کی طرف موڑنے کی ہدایت دےدی گئی۔

موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی اسلام آباد لینڈ کرنےوالی پرواز 6385 کا رخ بھی واپس موڑ دیا گیا۔اسی طرح پی آئی اے کی پرواز 6385 اسلام آباد کو موسم خراب ہونے کے باعث لاہور کی طرف موڑا تو کنٹرول ٹاور نے لاہور کا موسم خراب ہونے پر طیارے کو لا ہور سے واپس بھیجوا دیا، ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی جانےوالی پرواز 405کو رن وے سے واپس بلا لیا گیا۔

وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز نے طوفان اور بارش کے پیشِ نظر انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دےدیا، راولپنڈی کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کےلئے ہدایت جاری کر دی۔انہوں نے راولپنڈی میں واسا افسران کو فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیرِاعلی پنجاب نے ہدایت کی پانی کا نکاس یقینی بنانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button