اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

خضدار سکول بس حملہ میں زخمی مزید 2 طالبات دم توڑ گئیں، شہدا کی تعداد 8 ہو گئی

کوئٹہ (اے ون نیوز) خضدار میں سکول بس پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید دو طالبات شیما اور مسکان دورانِ علاج شہید ہو گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار سکول بس حملے میں شہید ہونے والے طلباء اور طالبات کی تعداد 8 ہو گئی ہے جن میں ایک طالبعلم اور 7 طالبات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شیما ابراہیم اور مسکان زیر علاج تھیں مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، خود کش حملے کے پہلے روز ثانیہ سومرو، حفظہ کوثراور عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں، طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد ریاست بھارت میں کی گئی، معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور ان کے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button