اہم خبریںتازہ تریندنیا

3 اسلامی ممالک نے عید الاضحٰی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

جکارتہ (اے ون نیوز) 3 اسلامی ممالک نے عید الاضحٰی کی تاریخ کا اعلان کر دیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی دارالسلام کے علاوہ جاپان میں بھی عید قربان کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں ذی الحج کے چاند کی رویت کیلئے اجلاس شروع ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے عید قربان کی آمد کی تیاریاں شروع کر دیں۔
انڈونیشیا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں سب سے پہلے ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا۔ انڈونیشیا میں عید الاضحٰی 6 جون بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ جبکہ جاپان میں دنیا میں سب سے پہلے عید الاضحٰی 1446 ہجری کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

جاپان کی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق جاپان میں آج چاند نظر نہیں آیا، لہذا جاپان میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات جبکہ عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔

ملائیشیا اور برونائی دارالسلام میں اعلان کیا گیا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا ان ممالک میں عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button