تازہ ترین

سمبڑیال،دیرینہ دشمنی پر کار سواروں کی فائرنگ، 3افراد قتل، 3راہگیر زخمی

سمبڑیال(اے ون نیوز) تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ ماجرہ کلاں میں دیرینہ دشمنی کے شاخسانہ میں نامعلوم کارسوارملزمان کی دن دیہاڑے فائرنگ سے دکان پر بیٹھے 40سالہ ملک افضل ،20سالہ صائم اور50 سالہ باقر شاہ دم توڑ گئے۔

راہگیر 20سالہ صدیق ، 15سالہ اذان ولد رانا شمیم اور19 سالہ سارم ولد باقر شدید زخمی ہوگئے ۔ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہوگئے ۔مقتولین کے ورثاءنے مقتولین کی نعشوں کو سمبڑیال موڑ مین روڈ پر رکھ کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا بعدازاں ڈی ایس پی سرکل جمیل احمد اورایس ایچ او سمبڑیال میاں عبدالرزاق کی طرف سے ملزمان کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔یاد رہے کہ ماجرہ کلاں میں دوفریقین کی آپس میں دیرینہ دشمنی کے نتیجہ میں متعدد افراد پہلے ہی موت کے منہ میں جاچکے ہیں اورحالیہ وقوعہ میں قتل ہونے والے ملک افضل کا بڑابھائی ملک اصغر بھی چند ماہ قبل دشمنی کی بھینٹ چڑ ھ کر مخالفین کے ہاتھوں قتل ہوگیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button