اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا

لاہور (اے ون نیوز) پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحٰی 7 جون کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کے چاند کی رویت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی علاقے سے ذی الحج کے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا ملک میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات جبکہ عید الاضحٰی 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔

عید الاضحٰی کی حتمی تاریخ کا اعلان چئیرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ اس سے قبل ملک کی 3 زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور، کراچی اور پشاور کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو تینوں صوبوں سے کسی علاقے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button