اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لاہور ایئرپورٹ سے 5 سال بعد اڑان بھرنے والی پہلی پرواز پیرس میں لینڈ کر گئی

پیرس(اے ون نیوز)پانچ سال کے بعد لاہور ایئرپورٹ سے فرانس کیلیے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی پرواز پیرس میں لینڈ کر گئی۔

پی آئی اے کی لاہور سے فرانس کی پرواز پیرس ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی، 5 سال کی مدت کے بعد پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کا روٹ دوبارہ شروع کیا ہے جس سے اوورسیز پاکستانیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔

پہلی ہفتہ وار پرواز لاہور سے پیرس کے لیے دوپہر 12 بجے روانہ ہوئی، پی کے 733 کے ذریعے 276 مسافر پیرس پہنچے، پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کی ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

پی آئی اے کی پہلی پرواز آمد پرایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کیک کاٹا گیا تھا۔

پیرس ایئر پورٹ پی آئی اے حکام اور ایمبسی کے عملے نے تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے سربراہ ملک اعظم برہان نے پی آئی اے حکام کو گلدستے پیش کیے اور کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہے کہ لاہور کا پیرس سے پانچ سال بعد رابطہ بحال ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بہت زیادہ خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستانی جھنڈے کے ساتھ پیرس اترنے والی پرواز میں مزید اہم تبدیلیاں کی جائیں گی تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button