اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی عرب نے کن ممالک کےلئے حج اور عمرہ کی آن لائن بکنک کی سہولت فراہم کی ہے؟فہرست آ گئی

ریاض(اے ون نیوز)سعودی عرب نے حج اور عمرہ زائرین کو بڑی سہولت فراہم کر دی اب حج اور عمرہ زائرین آن لائن بھی بکنگ کروا سکتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق عازمین کی آمد کو آسان بنانے کے لیے ای پلیٹ فارم متعارف کروایا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق یورپ، امریکا اور آسٹریلیا کے عازمین حج کے لیے ای پلیٹ فارم کا آغاز کردیا گیا ہے، ان ممالک کے عازمین کو درخواست دینے، ٹکٹ اور ای پیمنٹ سمیت دیگرسہولتیں میسر ہوں گی۔

وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق پلیٹ فارم سے فرانس، جرمنی، امریکا، برطانیہ، اٹلی، برازیل، اسپین، کینیڈا، نیدرلینڈز، بیلجیئم، آسٹریا، آسٹریلیا، بلغاریہ، ارجنٹائن، یونان، جارجیا، سوئٹزرلینڈ، قبرص اور ڈنمارک سمیت دیگر ممالک کے عازمین فائدہ اٹھا سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button