اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وادی نیلم میں برفانی طوفان،سیاح پھنس گئے،انٹرنیٹ بند

وادی نیلم (اے ون نیوز)شمالی علاقہ جات میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے،وادی نیلم میں طوفانی برفباری کے بعد حالات ہنگامی صورتحال اختیار کر چکے ہیں.

وادی نیلم میں روڈ ٹریفک کے لئے بند اور بجلی بھی بند ہوچکی ہے،اسی وجہ سے انٹرنیٹ سروس بھی تعطل کا شکارہے،درجنوں سیاح برفباری میں پھنس چکے ہیں، جنہیں ریسکیو کرنے کا مشن جاری ہے.

گلیات میں شدید برف باری کےباعث ضلعی انتظامیہ نے گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

انتظامیہ نے سیاحوں سے گزارش ہے کہ گلیات کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تاکہ شدید برفباری کے باعث مشکلات سے بچ سکیں۔

دوسری جانب جی ڈی اے اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے انٹری پوائنٹس پر اقدامات جاری ہیں جبکہ گلیات میں موجود سیاح کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button