تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اے سی بسیمہ اسماعیل مینگل کے مطابق مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ حادثے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بس میں ڈرائیور 2 کنڈیکٹر سمیت 48 افراد سوار تھے، طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دئیے جائیں گے، لاشیں سول ہسپتال بسیمہ میں شناخت کے لئے رکھی گئی ہیں۔
اے سی بسیمہ اسماعیل مینگل کے مطابق کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔