پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے بینظیر بھٹو کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ کرنے والا کام نہیں کرتی، شازیہ مری کی تمام باتوں سے متفق ہوں، فوج اور سکیورٹی اداروں کے بغیر آپ کچھ نہیں ہیں۔16جون 1948ء کو قائداعظم نے فوجی افسروں سے کہا پالیسیاں بنانا آپ کا کام نہیں، عوام نے لیاقت علی خان کو چنا، کیوں اسے چن دیا گیا، قوم کو بے نظیربھٹو کے قاتلوں کا اصل چہرہ دکھایا جائے۔