تازہ ترین

سعودی عرب سے چیف الیکشن کمیشن کو قتل کی دھمکیاں دینے والا اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچتے ہی گرفتار

اسلام آباد(اے ون نیوز)سعودی عرب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ان کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ملزم کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا جسے ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں،خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کارکن خرم نے دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button