اہم خبریںتازہ تریندنیا

ریاض الجنہ میں حاضری اور نوافل کی ادائیگی کا جعلی پرمٹ بنانےوالا پاکستانی گروہ گرفتار

مدینہ منورہ (اے ون نیوز) مدینہ منورہ ریاض الجنہ میں حاضری اور نوافل کی ادائیگی کا جعلی پرمٹ بنانے والا پاکستانی گروہ گرفتار۔

سعودی پولیس نے ایسے افراد کو پکڑنے کےلئے مدینہ منورہ میں اپریشن شروع کر دیا۔سعودی حکومت نے ریاض الجنہ میں داخلے کےلئے نُسک ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنے کا طریقہ واضع کر رکھا ہے اب نئے اعلان میں سال میں ایک دفعہ ہی پرمٹ ملے گا، کا فیصلہ ہونے کے بعد نوسر باز افراد نے پرانے جاری ہونےوالے یا ایسے افراد جن کا اجازت نامہ جاری ہوا ہے ان کا سکرین شارٹ لے کر10سے20ریال لے کر موبائل میں سینڈ کر دیتے ہیں جب چیک کیا جاتا ہے تو وہ سکرین شارٹ کی تصویر ایکٹو نہیں ہوتی فوری پکڑے جاتے ہیں

معمول میں ایسے افراد کو واپس کر دیا جاتا تھا، تعداد بڑھنے پر ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو ایسے افراد کی نشاندہی ہونا شروع ہو گئی گرفتار ہونے والے تمام پاکستانی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button