مظفر آباد(اے ون نیوز)شدید بارشوں کی وجہ سے شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہیں ،سیاحوں کے لئے ادارے ہدایات جاری کرتے رہتے ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔
سوشل میڈیا پر آزاد کشمیر کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ جاتی ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کی وجہ سے بنے کیچڑ سے گاڑی گزر رہی ہے، گاڑی میں سوار ایک خاتون اور مرد گاڑی کے پیچھے پیچھے جا رہے ہوتے ہیں،اچانک گاڑی کے آگے کھڑے لڑکے آواز دیتے ہیں کہ پیچھے مڑ جاﺅ ،خاتون کے پیچھے جاتے ہی ایک بھاری پتھر پہاڑ سے گر کر کھائی میں جا گرتا ہے اور خاتون زد میں آنے سے بچ جاتی ہے۔
ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔۔
Be very careful in the rainy days while visiting Northern Areas, Kashmir Etc pic.twitter.com/bjpwe7mcnG
— Islamabadies (@Islamabadies) July 23, 2023