اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سرکاری ملازمین مفت بجلی کتنی استعمال کرتے ہیں؟پاور ڈویژن نے حکومت کو ماموں بنا دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)گریڈ 17 سے21 تک کےسرکاری افسران کی مفت بجلی ختم کرنےکی تجویز،مفت بجلی کا خاتمہ،اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔

دستاویز کے مطابق سرکاری ملازمین ماہانہ 34 کروڑ یونٹ مفت بجلی استعمال کرتے ہیں، گریڈ 17سے21 کے ملازمین 70 لاکھ یونٹس ماہانہ مفت بجلی استعمال کرتے ہیں، گریڈ17 سے21 تک کے مفت بجلی استعمال کرنےوالے ملازمین کی تعداد 15،971 ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پندرہ ہزار ملازمین کی مفت بجلی ختم کرنے سے بھی خاص فرق نہیں پڑے گا ،جب تک تمام ملازمین کی یہ سہولت ختم نہیں کی جاتی،گریڈ 16 تک کے دیگرملازمین 33 کروڑیونٹ ماہانہ مفت بجلی استعمال کررہے ہیں۔

گریڈ1 تا 16 تک مفت بجلی استعمال کرنےوالے ملازمین کی تعداد1 لاکھ 73 ہزار200 ہے،گریڈ1 تا 16 تک کے ملازمین سالانہ 10 ارب کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں ،گریڈ 17 تا 21 کے ملازمین سالانہ 1 ارب 25 کروڑکی بجلی مفت استعمال کر رہے ہیں ۔

دستاویز کے مطابق گریڈ1سے16کے ملازمین ماہانہ 76کروڑ43لاکھ روپے کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں ،گریڈ 17سے 21تک ملازمین کی مفت بجلی ختم کرنے سے ماہانہ 19کروڑ روپے بچت ہوگی ،مفت بجلی یونٹ ختم کرکے مخصوص رقم تنخواہ میں شامل کرنے سے یہ فرق اور کم ہوجائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button