اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

مانسہرہ میں پولیس نے تحریک انصاف کا جلسہ الٹ پلٹ دیا…ویڈیو

مانسہرہ (اے ون نیوز) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے ورکرز کنونشن کا این او سی مسترد کرنے کے بعد جلسہ گاہ میں لگایا پی ٹی آئی کا سٹیج اکھاڑ دیا گیا۔

اے ون ٹی وی مطابق تحریک انصاف کی جانب سے آج مانسہرہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کے لئے ڈی پی او اور متعلقہ تھانے کو درخواست دی گئی تھی، تاہم گزشہ روز ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے این او سی مسترد کردیا۔ڈی سی مانسہرہ کے مطابق پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن سیکورٹی کے پیش نظرمنسوخ کیا گیا ہے، تھانہ سٹی مانسہرہ نے سیکیورٹی کلئیرنس نہیں دی تھی جس پر ڈی پی او مانسہرہ نے بھی تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت کو جلسہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب ڈی سی مانسہرہ کے حکم پر ضلع بھر میں جلسے جلوسوں پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے اور مختلف مقامات پر پولیس کے ناکے لگادیئے گئے ہیں تاکہ جلسہ گاہ کی جانب آنے والے قافلوں کو منتشر کیا جاسکے۔پولیس نے تحریک انصاف کی جانب سے کنونشن کے لیے بنایا گیا اسٹیج بھی اکھاڑ دیا ہے اور جلسہ گاہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button