اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بالاکوٹ میں جنگلی ریچھ نے حملہ کرکے خاتون کو مار ڈالا

بالاکوٹ کے نواحی علاقے میں جنگلی ریچھ نے حملہ کر کے 3 بچوں کی ماں کو مار ڈالا۔

بالاکوٹ کےنواحی علاقے جگن میں ریچھ آبادی میں گھس گیا، ریچھ  نے 3 بچوں کی ماں پر حملہ کر دیا، ریچھ کے حملے سے خاتون شدید زخمی ہو گئی، لواحقین کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون جانبر نہ ہو سکی۔ لواحقین کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ریچھ کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جنگلی جانوروں کے حملوں میں انسانی جانوں کا ضیا معمول بن چکا ہے، ہم حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جنگلی جانوروں کو رہائشی علاقوں سے دور رکھنے کے لئے اقدامات کریں اورواضح حکمت عملی بنائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button