اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان میں پولیس وین کے قریب زوردار دھماکہ، فائرنگ

ڈی آئی خان (اے ون نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

اے ون ٹی وی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ناکہ بندی کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کی نوعیت کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ دھماکے سے موقع پر موجود متعدد موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بتایا گیا ہےکہ پولیس وین میں اہلکاروں کو ڈیوٹی کیلئے لے جا یا جا رہا تھا، ریسکیو عملے نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button