بٹگرام،چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، اساتذہ اور بچے ہزاروں فٹ بلندی پر پھنس گئے
بٹگرام(اے ون نیوز) چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، اساتذہ اور بچے ہزاروں فٹ بلندی پر پھنس گئے،لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کو بچانے کیلئے آرمی کا ہیلی کاپٹر بٹگرام پہنچ گیا.
تفصیلات کے مطابق بٹگرام کے علاقے آلائی میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی،سکول جانیوالے اساتذہ اور بچے کئی گھنٹے سے لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں،صبح سویرے بچوں اور سکول اساتذہ کو لے جانیوالی چیئر لفٹ کے 2 رسے ٹوٹ گئے
پھنسنے والوں میں ابرار عبدالغنی ،عرفان عمر عزیز،گلفراز حاکم داد،اسامہ شریف ،رضؤان عبدالقیوم،عطااللہ،نیاز محمد،شیر نواز شامل ہیں
لفٹ میں پھنسے استاد گلفراز نے کہا ہے کہ ہم چھ گھنٹے سے لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں، موبائل فون کی بیٹری ختم ہو رہی ہے، گلفراز
ہمارے ساتھ 7 طلبہ ہیں انکی حالت تشویشناک ہے،ہمارے پاس کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں،یہاں اردگرد تیز ہوا ئیں چل رہی ہیں.
ایک لڑکے کو دل کا مسئلہ ہے وہ تین گھنٹے سے بیہوش ہے، ہمارے پاس یہاں پینے کا پانے تک نہیں،
بٹگرام آلائی ریسکیو آپریشن تیز،پاک فوج کا دوسرا ہیلی کاپٹر بھی پہنچ گیا،ڈولی لفٹ کے دو رسے ٹوٹ چکے ہیں،ڈولی لفٹ میں موجود دو بچوں کے بیہوش ہونے کی اطلاعات ہیں.
الرٹ 🚨
ضلع بٹگرام کی تحصیل آلائی میں چیٸرلفٹ کی رسی ٹوٹ گٸی،8اسکول کے بچے اور 2 اساتذہ صبح 6 بجے سے پھنسے ہوئے ہیں، انسانی جانیں بچانے کیلئے فوری ہیلی کاپٹر کی مدد فراہم کرنے کا مطالبہ۔۔۔!!! pic.twitter.com/MEKUROaGyb— Pakistan Tourism (@PakistanJannatt) August 22, 2023