اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 17 جولائی کو ہوگا

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان میں آج محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 8 جولائی پیرکو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور یکم محرم الحرام 8 جولائی پیرکو ہوگی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ یوم عاشور 17 جولائی بدھ کو ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button