زمین کے سب سے سرد شہر کہلانے والے سائبیرین شہر یاکو تسک میں غیر معمولی طور پر طویل سردی کے دوران اس ہفتے درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ روس کے مشرق بعید کے پرما فراسٹ پر ماسکو سے پانچ ہزار کلومیٹر مشرق میں واقع کان کنی کے شہر کے رہائشی اکثر تھرمامیٹر کو مائنس 40 سے نیچے گرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔
خبر ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی رہائشی اناستاسیا گروزدیوا جنہوں نے ڈبل سکارف، ڈبل دستانے، متعدد ٹوپیاں اور ہڈز پہن رکھے تھے، نے کہا کہ ‘آپ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ آپ یا تو اس کے مطابق ایڈجسٹ ہوتے اور لباس پہنتے ہیں یا آپ کو تکلیف ہوتی ہے۔’
ایک اور رہائشی نورگسن سٹاروسٹینا، جو فریج یا فریزر کی ضرورت کے بغیر بازار میں منجمد مچھلی فروخت کرتی ہیں، نے کہا کہ سردی سے نمٹنے کے لیے کوئی خاص راز نہیں ہے بس اچھے طریقے سے گرم کپڑے پہنیں، بلکہ تہہ در تہہ کپڑے پہنیں تو سردی سے بچا جاسکتا ہے۔