اجزاء۔
گوشت آدھا کلو
سونف کلونجی میتھرے ایک ایک چمچ
ٹماٹر دو عدد
نمک، لال مرچ حسب ذائقہ
ہری مرچ دس عدد
ادرک، لہسن (پسا ہوا) حسب ذائقہ
پیاز دو عدد
گھی دو کپ
دہی ا کپ
ترکیب۔
پیاز کو گھی میں تل لیں۔ گوشت ڈال کر بھون لیں ۔ نمک ،لال مرچ، ادرک، لہسن بھی ڈال لیں اور پانی ڈال کر گوشت کو گلا لیں۔ پانی خشک ہو جائے تو ٹماٹر ،ہری مرچ (بغیر بیجوں کے) سونف کلونجی میتھرے دہی گوشت میں ڈال کر مکس کر لیں۔ اب گوشت کو آدھے گھنٹے تک دم پر پکائیں۔ لیجئے مزیدار مرچ اچار گوشت تیار ہے
نان چپاتی کے ساتھ سرو کرے