اہم خبریںتازہ ترینکھیل

احمد آباد میں کرکٹ کا بڑا معرکہ، ہوٹل کے کرائے اور ائیر ٹکٹس مزید مہنگے

احمد آباد(اے ون نیوز)بھارت کے شہر احمد آباد میں کرکٹ ورلڈ کپ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا معرکہ ہونے جا رہا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی وجہ سے ہوٹل کے کرائے اور ائیر ٹکٹس مزید مہنگے ،ہوٹل میں کمروں کا حصول تقریبا نا ممکن ہو گیا، جہاز کا ٹکٹ جیب پر بھاری پڑ گیا ،415 فیصد تک اضافہ.

بھارت کے کسی بھی کونے سے احمد آباد جانے کے فضائی ٹکٹس کی قیمت میں اضافہ ہوا ،بھارت کے مختلف شہروں سے احمد آباد کا ٹکٹ 5 سے 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوتا ہے ،پاک بھارت میچ کی وجہ سے ٹکٹس میں 104 سے 415 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے .

پاک بھارت میچ میں ابھی تین ہفتے باقی ہیں مزید اضافہ متوقع ،ڈیمانڈبڑھنے کی وجہ سے ہوٹل کے ایک کمرے کا 80 ہزار روپے تک مانگا جا رہا ہے ،ٹریول آپریٹرز نے ائیرلائنز سے فلائٹس میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے .

ہوٹل کے کمروں کا کرایہ اور فضائی ٹکٹس کی مانگ 13 اور 16 اکتوبر کےدرمیان بڑھی ہے ،پاکستان اور بھارت کا میچ احمد آباد میں 14 اکتوبر کو شیڈولڈ ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button