عارفوالا (اے ون نیوز) پہلی بیوی نے دوسری شادی کرنے کی رنجش پر خاوند کو مردانہ صفات سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے محروم کردیا۔
محلہ مشتاق نگر میں کام سے واپس آئے شوہر کو پہلی بیوی نے کھانے کے بعد سویوں اور چائے میں نشہ آور گولیاں ملا کردے دیں۔ نشہ آور سویاں کھانے اور چائے پینے سے وہ نیم بے ہوش ہوگیا جس پر پہلی بیوی نے اپنے شوہر کے ہاتھ پاں رسیوں سے باندھ دیے۔
شازیہ نامی پہلی بیوی نے خاوند افتخار احمد کو باندھنے کے بعد اس کے نازک اعضاءکو تیز دھار آلہ سے کاٹ دیا۔بیوی تشویشناک حالت میں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی، بعد میں واویلا کرنے پر اہل علاقہ نے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زیر علاج ہے۔ تھانہ سٹی عارفوالا میں بیوی شازیہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔