
شیخوپورہ (اے ون نیوز)تھانہ ہاﺅسنگ کالونی کے علاقہ نشیمن پارک میں پیسوں کے لالچ میں ملزم نے دوستوں کے ساتھ پلاننگ کرکے خالہ زاد بھائی یٰسین کو قتل کرکے اس کا انگوٹھا کاٹ کر موبائل فون ایپ سے 10لاکھ روپے اپنے اکاﺅنٹ میں منتقل کرلئے ، انگوٹھا کو اپنے پاس رکھا ۔
نعش کو بوری میں بند کرکے گاڑی کی ڈگی میں چھپالی اور کار کو سڑکوں پر گھماتے رہے ،اس دوران تھانہ ہاﺅسنگ کالونی پولیس کے ایس ایچ او ولی حسن پاشا نے کار کی مشکوک حرکات دیکھ کر اسے روکاتو دوران تلاشی کار کی ڈگی سے نعش ملی جس پر تینو ں ملزم گرفتار کرلئے۔
ملزمان اریب، حارث اور اسامہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور پولیس نے ان سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کرلیا مقتول یٰسین فیصل آباد کارہائشی اور بیوہ ماں کا اکلوتا بیٹا تھا جس نے حال ہی میں ایف ایس سی کے امتحانات میں 1ہزار سے زائد نمبرز حاصل کئے۔
جواں سالہ بیٹے کے قتل پر ماں صدمے سے بے حال ہوگئی، ورثاءنے چیف جسٹس آئی جی پنجاب اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔