فیصل آباد میں قرض سے پریشان شخص نے بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد میں ڈجکوٹ کے نواحی علاقے سے میاں بیوی اور تین بیٹیوں کی لاشیں ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو حالات اور قرض سے پریشان شخص طاہر نے بیوی بچیوں کو نیندآور گولیاں کھلا دیں،بیوی بچے بےہوش ہوگئے تو ملزم نے ہتھوڑے مار کر ان کو قتل کر دیا جس کے بعدطاہر نے خود بھی زہریلی گولی کھا کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق ،بیٹیوں کی عمریں 11 سال، 16 سال اور 18 سال کے قریب ہیں جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تحریر چھوڑی جس میں قرض ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے خود کو اور بچوں کو ہلاک کرنے کا بیان لکھا ہے، مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔