سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری، عالمی بازار میں قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں سونا سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 1800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 16 ، ہزار 800 روپے جبکہ 1543 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 871 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالرز کم ہو کر 2020 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
واضح رہے دو دن قبل مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار ، 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔