اہم خبریںتازہ ترین

خواجہ حارث نے دو سابق وزرائےاعظم کو نااہل کروانے کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (اے ون نیوز) توشہ خانہ کیس میں سیشن عدالت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد وہ تکنیکی طور پر 5سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل ہوچکے ہیں، اس کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث ہیں۔

خواجہ حارث اس سے قبل مشہور و معروف پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اس کیس میں نوازشریف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا، نواز شریف کے وکیل بھی خواجہ حارث تھے۔ اور اب توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بھی خواجہ حارث ہیں۔

اس طرح خواجہ حارث کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ پاکستان کے دو سابق وزیراعظم جن کیسز میں نااہل ہوئے ان کیسز میں وکیل صفائی خواجہ حارث تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button