اسلام آباد(اے ون نیوز)توشہ خانہ کیس میںبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کا صحت جرم سے انکار کر دیا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کی
عدالت نے ملزمان کو کمرہ عدالت میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی ،چارج شیٹ سننے کے بعد ملزمان کا صحت جرم سے انکار،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کر رہے ہیں ۔
بانی چئیرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی وکلاءکے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔