کراچی(اے ون نیوز)سندھ میں صحت کی سہولیات کی ابتر صورتحال ہے،آئے روز خبریں بھی آتی رہتی ہیں۔
کراچی میں نیشنل سٹیڈیم کے قریب ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا اور تشویش ناک حالت میں سڑک پر گری، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کے قریب اینٹی انکروچمنٹ تھانے کےسامنے پولیس اہلکار خاتون کی تشویش ناک حالت دیکھ مدد کو آئے جبکہ خاتون بچے کو جنم دینے کے بعد بے ہوش ہوگئیں۔
پولیس نے بتایا کہ سڑک پر بچے کو جنم دینے والی خاتون کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جناح اسپتال کراچی کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت خاتون ویٹیلیٹر پر ہیں تاہم بچہ صحت مند ہے۔