اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی،لڑکامکر گیا

کراچی (اے ون نیوز )کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن پاکستان پہنچ کر دربدر ہوگئیں۔

19برس کے نوجوان نے 33 برس کی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن کو اپنی محبت کاجھانسہ دے کر نیویارک سے کراچی بلالیا۔

تاہم نو جوان نے والدین کے دباوپر شادی سے انکار کردیا جس کے بعد امریکی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن 7 روز سے کراچی ایئرپورٹ پر رہنے پر مجبور تھیں۔

وہ پاکستان کے سیاحتی ویزا کی مدت ختم ہونے کے سبب سفر کرنے سے بھی قاصر تھیں۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ وہ ایئرپورٹ گئے تو خاتون کے بارے میں انہیں معلومات ملیں، خاتون کو پاکستان کا ویزا دلوایا، واپسی کے ٹکٹ کابھی بندوبست کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button