اہم خبریںتازہ تریندنیا

رواں سال یوم عرفہ کا خطبہ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعقیلی دیں گے

ریاض(اے ون نیوز)سعودی عرب نے رواں سال حج کے خطبے کی ذمہ داری مسجد الحرام کے امام و خطیب ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی کو سونپ دی تھی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دینی امور کے سربراہ و امام کعبہ شیخ عبد الرحمان السدیس نے شاہی منظوری کے بعد ڈاکٹر ماہر کے نام کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ شیخ ماہر المعیقلی رواں سال حج 1445 ہجری کے موقع پر یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے۔ واضح رہے کہ ہر سال خطبہ حج کے لئے کسی نہ کسی خطیب کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

دنیا بھر سے فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کیلیے آنے والوں کی سہولت کےلئے خطبہ حج اردو، انگریزی، ہندی، فرینجچ سمیت دیگر 19 زبانوں میں بھی نشر کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button