مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔
لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 119 کے لیے جمع کرائے گئے کاعذات نامزدگی کے ساتھ مریم نواز نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کروائی ہیں، جس کے مطابق مریم نواز اپنے بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سےزائد کی مقروض ہیں، مریم نواز کسی بھی گاڑی کی مالک نہیں ہیں۔
مریم نواز نے اپنے اثاثوں میں لاہور کے مختلف موضع جات میں 84 کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 1500 کنال سے زائد اراضی ظاہر کی ہے ۔مریم نواز نے 17 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا سونا بھی اپنی ملکیت ظاہر کیا ہے۔ان کے پاس مختلف بینک اکاؤنٹس اور کیش کی صورت میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم موجود ہے۔ مریم نواز نے اثاثوں میں ایک کروڑ 22 لاکھ مالیت کے مختلف کمپنیوں میں 11 لاکھ 20 ہزار شئیرز ظاہر کیے ہیں۔مریم نواز کےاثاثوں میں ایک سال کےدوران 40 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ظاہر کیا ہے۔