پالی کیلے(اے ون نیوز)ایشیا کپ ون ڈے کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور میزبان ٹیم پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکورکرکے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے،بھارتی ٹیم میں تین فاسٹ بولر اور تین اسپنرز شامل ہیں۔
اس بڑے معرکے کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کردیا گیا تھا جس کے مطابق ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فخر زمان ، امام الحق ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔